ینگون(این این آئی )میانمار میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث تباہ ہونے والی عمارات، مکانوں اور دیگر کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 700 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1670 تک پہنچ گئی ہے۔میانمار کے شہر منڈالے میں سب سے زیادہ 694 افراد ہلاک ہوئے، یہاں کئی عمارتوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔دوسری جانب میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے سفارتخانے الرٹ ہوگئے۔پاکستانی سفارتخانے یانگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے جبکہ وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کے لیے وزارت خارجہ نے نمبرز بھی جاری کردیے ہیں۔میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے تھے جس سے فلک بوس عمارتیں چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں جمعے کے روز 7.7 اور 6.4 کی شدت کے یکے بعد دیگرے 2 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 محسوس کی گئی، جس کا مرکز میانمار میں 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...