اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران نیازی انسانوں کو اپنے مقاصد کیلئے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں احسن اقبال نے لکھا کہ عمران نیازی انسانوں کو اپنے مقاصد کے لیے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے۔احسن اقبال نے لکھا کہ عمران خان میں جرات ہے تو ذمہ داری قبول کرے کہ ان کے کہنے پر شہباز گل نے بیان دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی فارن فنڈنگ کے عوض دشمنوں کے ایجنڈے پر سیاسی اور ادارہ جاتی انارکی پھیلانیکی سازش کا مہرہ ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو دو روز قبل بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا جس کی عمران خان نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے جو کہا اگر قانون کے خلاف تھا تو اس پر چارج لگائیں اور شہباز گل کو عدالت میں صفائی پیش کرنے کا موقع دیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...