شہباز گل کے بیان اور ماضی کی تنقیدوں میں زمین آسمان کا فرق ہے، عرفان صدیقی

0
145

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ شہباز گل کے بیان اور ماضی کی تنقیدوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جو فوج کی آئینی ذمہ داری کی حدود میں نہیں، اس پر تنقید کرنا تو 1947 سے ہے،اس تنقید سے تو حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ بھری ہوئی ہیے۔ انہوںنے کہاکہ شہباز گِل نے جو کچھ کہا وہ تو اْکسانا ہے، میرے خیال میں شہباز گل کے بیان اور ماضی کی تنقیدوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔