قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں، نیتن یاہو

0
37

تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے علاقے کو قبضے میں کر رہی ہے۔ تاکہ حماس پر دبائو ڈالے اور قیدیوں کو رہا کرے جو اب بھی غزہ میں قید ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ایک دبائو کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ہم اپنے ان 34 قیدیوں کی لاشوں کو بھی حاصل کر سکیں۔ اس مقصد کے لیے غزہ پر بمباری کی جا رہی ہے۔ حتی کہ اقوام متحدہ کی عمارات پر بھی بمباری کی جا رہی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہم اپنے قیدیوں کو ضرور واپس گھروں کو لے جائیں گے۔انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اسرائیل غزہ کے علاقے پر قبضے کر رہا ہے، حملے کر رہا ہے اور بمباری کر رہا ہے اور غزہ کے ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اسرائیلی فوج مزید قبضہ کر رہی ہے اور مزاحمتی محور کا صفایا کر رہی ہے۔