کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی، اس دوران انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں کاروبار میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ کا آغاز جمعہ کے روز 1847.15 پوائنٹس کے اضافے سے 120785.26 پوائنٹس سے ہوا۔بعد ازاں پی ایس ایکس میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1344.41 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے 120282.52 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، جو اسٹاک ایکسچینج کی نئی بلند ترین سطح ہے۔بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منافعے کے حصول کے لیے فروخت کا رجحان بڑھ گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہیں رکھ سکا۔ 1039 پوائنٹس تک محدود ہونے سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 977 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ ملک میں عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد امریکی صدر کی جانب سے 180 ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کے باوجود جمعرات کے روز پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...