ملتان،بہاولپور،گجرانوالہ(این این آئی)پنجاب کے مختلف اضلاع میں عوام نے بی ایل اے کی لسانی بنیادوں پر دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا۔بلوچستان میں بی ایل اے کی حالیہ دہشت گردی اور مہرنگ لانگو سمیت اختر مینگل کی مجرمانہ خاموشی پر بہاولپور کی عوام سڑکوں پر نکل آئی۔گجرانوالہ میں عوام مہرنگ لانگو اور اختر مینگل کی منافقت کے خلاف کھُل کر بول پڑے، نفرت پھیلانے اور پاکستان کے اتحاد کو کمزور کرنے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ہارون آباد میں عوام بلوچستان میں دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سراپا احتجاج اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کیجیے۔صوبائیت کے نعروں کو ختم کیا جائے کیونکہ سب سے پہلے پاکستان ہے۔بہاولنگر کے عوام نہتے مزدوروں کے قتلِ عام اور بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، دہشت گردی نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ملتان میں بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ ہوا جبکہ مہرنگ لانگو اور اختر مینگل کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا کر دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی اور بے گناہوں کے خون کا حساب لینے کا پختہ عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ظلم اور درندگی برداشت نہیں کریں گے۔مظاہرین نے انصاف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...