ننکانہ صاحب(این این آئی)مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد برجیس طاہر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ویژن کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتیں کم کرکے عوام کے دل جیت لئے۔آئندہ وقت میں بجلی کی قیمتیں مزید کم ہوں گی جب تک بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہوتی ملکی ایکسپورٹ میں اضافہ ناممکن ہے، جنوبی ایشیا اور ارد گرد کے ممالک کے ساتھ بجلی کے ریٹ پر ہمارا موازنہ نہیں ہے بجلی کی قیمتیں مزید کم کیے بغیر ہماری ایکسپورٹ آگے نہیں بڑھ سکتی اسی وجہ سے میاں محمد نواز شریف نے سنجیدگی سے محسوس کیا کہ آئی پی پی کے ساتھ مذاکرات اور عام آدمی کو سہولت دینے کے لیے ہمسایہ ممالک میں بجلی کی قیمتوں کے ساتھ مقابلہ کیا جائے۔ خطے میں مقابلے کی فضا کو قائم رکھنے ملک کی انڈسٹریل مصنوعات کو بہتر بنانے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہونا نہایت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کے لیے نواز شریف نے اربوں روپے کی ادائیگیاں کی زمینیں دی گئیں جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں حکومت اور شہریوں کے درمیان تنازعہ کھڑا ہو گیا جس میں چار پانچ لوگ بھی مارے گئے۔اورکام روک دیا گیا۔ میاں نواز شریف نے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ملک کی صنعتی،معاشی اور سیاسی صورتحال کی بہتری کے لیے ڈیم ضروری قرار دیے برجیس طاہر نے کہا کہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد چھ نہروں کے نکالنے کا کام اربوں روپے کی انویسٹمنٹ کوئی مذاق نہیں ہے چھ نہروں کے منصوبے کے تحت چولستان کے علاقے کو سیراب کیا جانا تھا ریکارڈ کے مطابق صدر پاکستان کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ ان نہروں کو اسی طرح نہیں بننے دیں گے جس طرح کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیا انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کالا باغ ڈیم روک کر کچھ اچھا نہیں کیا گیا سندھی بھائیوں اور مخصوص طبقہ کو راضی تو کر لیا گیا حالانکہ کالا باغ ڈیم تقریبا مکمل ہو چکا تھا۔ مگر ضد کے باعث کالا باغ ڈیم نہ بننے دیا گیا واٹر بورڈ کے مطابق نہریں نکالنے کے منصوبے کی صدر پاکستان نے منظوری دے دی تھی اب ان کو ڈبل مائنڈڈ نہیں ہونا چاہیے اس سے مخالفین کو مذاق اڑانے کا بھی موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا نہروں کی کھدائی پر یو ٹرن قابل تشویش ہے وہ سانگلہ ہل کے نواحی گاں میں ڈی ایس پی ظفراقبال ہوار کے گھرمبارکباد دینے پہنچے۔انہوں نے ڈی ایس پی کوگلدستہ پیش کیا اورنیک تمناں کا اظہار کیا اس موقع پرچوہدری محمد عاصم رندھاوا ،چوہدری احمد شیر ظفر،چوہدری سلطان ظفر،محمدیوسف راجپوت سمیت کارکنان کی بھاری تعداد موجود تھی
مقبول خبریں
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا پختہ عزم ہے فتنہ ہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی واحد قوم ہے جس کے بچوں...
ہانیہ عامر پر بھارتی اداکارہ کا نفرت انگیز تبصرہ، شائقین برہم
کراچی /ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سربھی داس نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے خلاف نفرت انگیز بیان دے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا...