غزہ،35دنوں سے جاری ناکہ بندی، خوراک کے بحران میں شدت

0
19

غزہ (این این آئی )اسرائیل کو غزہ میں فلسطینی عوام کو بار بار بے گھر کرنے اور نقل مکانی پر مجبور کرنے کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے حالیہ دنوں میں نئی نقل مکانی کے احکامات کے بعد اقوام متحدہ کے ادارے ‘ یونیسف’ نے بھی بچوں کی خوراک کمی سے نمٹنے والے ادارے کی سرگرمیاں روک دی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر ان مقاصد کے لیے 21 مراکز قائم کیے گئے تھے۔ لیکن غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جارحیت اور انخلا کے لیے جاری کردہ احکامات کے بعد یہ ممکن نہیں رہا تھا کہ یونیسف نامی ادارے عملا مایوس ہو کر کام بند کر دیا ہے۔یونیسف کے مطابق اسرائیلی فوج نے پچھلے 35 دنوں سے غزہ میں خوارک کی ترسیل مکمل طور پر بند کر رکھی ہے۔ اسی طرح غزہ میں ادویات اور طبی سامان کی ترسیل بھی روکی ہوئی ہے