ممبئی (این این آئی)فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز نے شوہر کے بچوں سلطان اور فاطمہ کے ساتھ دل موہ لینے والی ریل شیئر کر دی۔ پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہو رہی ہیں، انہوں نے عید الفطر کے موقع پر اپنے شوہر کے بچوں کے ساتھ ایک پیاری سی انسٹاگرام ریل شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ڈاکٹر زینب پیشے کے لحاظ سے ماہرِ نفسیات ہیں، جون 2024 میں فیروز خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔شادی کے بعد وہ نا صرف فیروز کے خاندان کا حصہ بنیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک مثبت اور دلکش شخصیت کے طور پر ابھریں۔فیروز خان کی پہلی شادی علیزہ سلطان سے ہوئی تھی، اگرچہ علیزہ اور فیروز کی شادی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی، مگر فیروز اپنے بچوں کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے ہیں، ان کا بڑا بیٹا سلطان خان اب اپنے والد اور سوتیلی والدہ زینب کے ساتھ رہتا ہے۔عید کے خاص دن زینب فیروز نے ایک دلکش ٹرانزیشن ریل انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہوں نے سلطان اور فاطمہ کے ساتھ خوبصورت لمحات کو قید کیا۔ریل میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح انہوں نے بچوں کو عید کے لیے تیار کیا، فاطمہ کو گلابی رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس دکھایا گیا جبکہ سلطان بھی روایتی انداز میں نظر آئے۔ ریل میں بچوں کی خوشی اور زینب کے ساتھ ان کا خوش گوار تعلق صاف دکھائی دے رہا ہے۔مداحوں نے اس ریل کو بے حد پسند کیا اور کمنٹس میں زینب کے بچوں سے محبت بھرے سلوک کی تعریف کی ہے۔فیروز خان کی بہن دعا ملک نے بھی پوسٹ پر محبت بھرے ایموجیز کے ساتھ تبصرہ کیا ہے اور زینب کے بچوں کے ساتھ خوبصورت بانڈ کو سراہا ہے۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...