ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے ہم نے ملک بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا، پاکستان آج ترقی کررہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز بھیج کر عمران خان کے ملک کو دیوالیہ ہونے کے منصوبے کو ناکام بنایا۔ظفروال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اگر آپ اناڑی کو ٹریکٹر پر بٹھاؤ گے تو وہ ٹریکٹر کسی دیوار سے مارے گا، عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا تھا ہم نے ملک بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا لیکن پاکستان کا نقصان نہیں ہونے دیا۔احسن اقبال نے کہا کہ نتیجہ یہ ہوا کہ پاکستان آج ترقی کررہا ہے، اڈیالہ جیل میں بیٹھا بندہ کہتا ہے پاکستان کو پیسے نہ بھیجو، وہ کہتا ہے پاکستان کو دیوالیہ کرو لیکن بیرون ممالک پاکستانیوں نے پہلے سے زیادہ ڈالرز بھیج کر ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں، میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ملک کو ترقی دینی ہے اور پاکستان کو ترقی کی دوڑ میں بھارت سے جتوانا ہے، ن لیگ جب بھی حکومت میں آتی ہے تو ملکی ترقی کا پہیہ چلنے لگتا ہے اور ن لیگ سے جب بھی ملک چھینا جاتا ہے تو ترقی کا پہیہ الٹا چلنے لگتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے تھے نیا پاکستان بنائیں گے وہ پاکستان کو 4 سالوں میں اجاڑ گئے، ان کا نیا پاکستان اجڑا ہوا پاکستان تھا، ان کا نیا پاکستان نوجوانوں کے لیے بیروزگاری اور غریبوں کے لیے جہنم کا پاکستان تھا۔احسن اقبال نے کہا کہ جب پی ٹی آئی سے حکومت عوام نے عدم اعتماد کے ساتھ لی تو ملک دیوالیہ ہونے والا تھا، ن لیگ کو اس حکومت کے بدلے سخت فیصلے کرنے پڑے جس کے ثمرات آج مل رہے ہیں، مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہو کر 4 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یکم جولائی ساڑھے 7 روپے بجلی یونٹ میں کمی ہو جائے گی، اب ہمیں اس ملک کے اندر کسی دھرنے، فساد، لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہے، ہمارا مقابلہ ہندوستان کے ساتھ ہے، ہندوستان کے مقابلے میں ترقی کی ریس میں جتوانا ہے، انشا اللہ ہم اس ترقی ریس میں جیتیں گے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...