فائر بندی ختم ہونے کے بعد غزہ میں 4 لاکھ افراد کی نقل مکانی

0
69

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوژارک نے کہاہے کہ تین ہفتے قبل لڑائی کے دوبارہ آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے اندر تقریبا 4 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں ،یہ تناسب غزہ کی پٹی میں ہر پانچ فلسطینیوں میں سے ایک کا بنتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاری بیان میں ڈوژارک نے مزید کہا کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کی سلامتی اور انھیں زندہ رکھنے کا کوئی انتظام نہیں ہوا، یہ ذمے داری اسرائیل کے کندھے پر عائد ہوتی ہے کیوں کہ اس کی حیثیت قابض قوت کی ہے۔ڈوژارک نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جانب سے اتوار کے روز جاری انخلا کے احکامات میں دیر البلح کے اندر 3 مربع کلو میٹر سے زیادہ کا رقبہ شامل ہے۔ یہ امریکی شہر نیویارک میں واقع سینٹرل پارک کے رقبے کے قریب ہے۔