کراچی (این این آئی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اور مقبول اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے کہ جو عزت نہ دے، اس کی زندگی میں جگہ نہیں۔رمشا خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔انہوں نے اپنی اداکاری کے سفر، ذاتی اصولوں اور زندگی کے تجربات پر روشنی ڈالی۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میں بچپن سے ایک انٹروورٹ(کم گو اور تنہائی پسند)شخصیت رکھتی ہوں اور اگر میری والدہ مجھے نہ ابھارتیں، تو شاید آج بھی اپنے کمرے میں بیٹھ کر ویڈیو گیمز کھیل رہی ہوتی۔انہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے ہی مجھے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے پر آمادہ کیا اور یہ فیصلہ میرے کیریئر کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔انٹرویو کے دوران رمشا خان نے تعلقات اور دوستی سے متعلق اپنے واضح اصولوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کو دوسری بار موقع ضرور دیتی ہوں، خاص طور پر اگر ان سے کوئی غلطی ہو جائے، لیکن اگر کوئی شخص میری بے عزتی کرے، تو اسے اپنی زندگی سے مکمل طور پر نکال دیتی ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ میں لوگوں کو غلطیوں پر معاف کر دیتی ہوں، لیکن بے عزتی میرے لیے ناقابلِ برداشت ہے، جھوٹ بولنا اور دھوکا دینا بھی اسی زمرے میں آتا ہے، ایسے لوگوں کے لیے میری زندگی میں کوئی جگہ نہیں۔یاد رہے کہ رمشا نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم تھوڑا جی لے سے کیا تھا، جس میں ان کے ساتھ بلال عباس خان نے بھی ڈیبیو کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور دنیا پور اور جنت سے آگے جیسے ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے۔
مقبول خبریں
نان فائلرز پر سخت وار: بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے...
اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز یعنی وہ افراد جو انکم ٹیکس...
وزیراعظم امن و امان سے متعلق خصوصی جرگے میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر...
بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پرپاکستان کا شدید اظہار تشویش
اسلام آباد(این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے...
محسن نقوی کا دورہ فیض آباد انٹر چینج، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج کا دورہ کیا اور ٹریفک کے بہاؤ کا تفصیلی جائزہ لیتے...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں...
اسلام آباد(این این آئی) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سابق چیف جسٹس جواد...