اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین این آئی آر سی شوکت عزیز صدیقی نے کہاہے کہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن اور نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کی کانفرنس کا اسلام آباد میں آغاز ہو گیا ہے، جس میں جج صاحبان، ماہرین قانون اور آئی ایل او کے نمائندے شریک ہیں۔اسلام آباد میں کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر شوکت عزیز صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش طبقے کا قومی ترقی میں اہم کردار ہے، این آئی آر سی کا بنیادی مقصد ملک میں صنعت کا پہیہ رواں رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعت چلتی رہے گی تو مزدور کا چولہا جلتا رہے گا، 4 دسمبر 2024ء کو مجھے چیئرمین این آئی آر سی کی ذمے داری سونپی گئی، جب اس ذمے داری کے تحت قانون پڑھا پتہ چلا ہمارا کام مزدور اور مالک کو اکٹھا کرنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا جہاں ورکرز اور مالکان ایک ساتھ بیٹھ کر بات کریں، ہم کامیاب ہوئے کہ آج ورکرز اور مالکان ایک میز پر ہوں گے۔شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ کانفرنس کا عنوان ‘WE’ ان 2025ء ہے، اس WE میں ڈبلیو سے مراد ورکر اور ای سے مراد امپلائر ہے، ہم نے کوشش کی ہے کہ ورکر اور امپلائر کے درمیان صلح رحمی اور یکجانیت لائیں۔ چیئرمین این آئی آر سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جسٹس جمال مندوخیل سے درخواست کی کہ وہ اس کانفرنس کو رونق بخشیں، قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ عتیق شاہ بھی ہم سے مخاطب ہوں گے، آخری سیشن میں بتاؤں گا کہ این آئی آر سی نے کیا کیا حاصل کیا ہے۔
مقبول خبریں
سیاسی انتشار کو ختم نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا ،...
کوئٹہ(این این آئی)سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک سیاسی انتشار کو ختم نہیں کریں...
پیپلز پارٹی محنت کشوں کی نمائندہ جماعت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شکاگو کے مزدوروں...
بھارتی فوج کے قافلے کے ہاتھوں 6 سکھ شہری قتل
نئی دہلی(این این آئی)پہلگام فالس فلیگ کے بعد معصوم شہری بھارت کے جنگی جنون کا شکار ہونے لگے۔ذرائع کے مطابق 6 سکھ شہری بھارتی...
مودی کا جنگی جنون، پاکستان کیخلاف ناپاک سازشیں، بھارتی جریدے کے خوفناک انکشافات
نئی دہلی (این این آئی )مودی کا جنگی جنون کم نہ ہوا، بھارتی جریدے نے پاکستان کے خلاف ناپاک سازشوں سے متعلق خوفناک انکشافات...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن ، بھارتی سیکیورٹی اداروں کو سخت سوالات کا سامنا
نئی دہلی (این این آئی)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی سیکیورٹی اداروں کو سخت سوالات کا سامنا ہے جس سے بھارتی من...