لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف خوبرو اداکارہ مریم نفیس اپنے ننھے سے بیٹے عیسی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے میدان میں لے آئیں۔سوشل میڈیا پر اداکارہ مریم نفیس کی بیٹے عیسی اور شوہر ارمان احمد کے ہمراہ متعدد تصویریں وائرل ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ جب اداکارہ اپنے بیٹے کو عوام مقام پر مداحوں کے سامنے لائیں۔ان تصویروں میں اداکارہ کو شوہے کے ساتھ سیاہ رنگ کے لباس میں ٹوئننگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔مریم نفیس نے اس دوران سیاہ کپڑے کی مدد سے اپنا ننھا سا بیٹا منفرد انداز میں اپنی کمر کے ساتھ باندھا ہوا ہے جسے مداح دیکھ کر ان کے اس انداز کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ایک تصویر میں مریم نفیس کے ساتھ ان کے قریبی دوست، قومی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی اعظم خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔یہ تصاویر اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر کے درمیان میچ کے بعد لی گئیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...