وزیر خزانہ کا اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ

0
38

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ کردیا۔محمد اورنگزیب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی کے نمائندوں کے ساتھ آن لائن اجلاس کیا۔ رپورٹ کے مطابق اگلے چند ہفتوں میں مثبت نتائج کی توقع کے ساتھ پاکستان نے اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی کے نمائندوں کے سامنے اپنا موقف موثر انداز میں پیش کیا اور آئی ایم ایف کی جانب سے ‘ہیلتھ سرٹیفکیٹ’ ملنے کے بعد ملکی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔