کراچی(این این آئی) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہیکہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہے جو 26 نومبر کے بعد پی ٹی آئی کوئی جلسہ نہیں کرسکی اور نہ کوئی جدوجہد نظر آرہی ہے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہے، 9 مئی پھر سے آرہی ہے تحریک انصاف بتائے کیا تیاری کی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کے بعد پی ٹی آئی کوئی جلسہ نہیں کرسکی اور نہ کوئی جدوجہد نظر آ رہی ہے، ملک میں انقلاب کی باتیں کرنے والے امریکا اور کینیڈا گھوم رہے ہیں۔شیر افضل کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی اوربانی پی ٹی آئی کے معاملات کوسنجیدگی سینہیں لیرہی جب کہ بہنوں اور وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے دینا غلط روایت ہے۔دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بھارت کا رویہ بہت زیادہ جارحانہ ہے، ہمیں اختلافات بھلا کر متحد ہونا پڑیگا۔
مقبول خبریں
پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے 200 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، مصدق...
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان...
اسرائیل اور بھارت کے تازہ ترین گٹھ جوڑ پر ہمیں چوکنا رہنا ہو گا،سینیٹر...
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی...
ایران حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ افشا ہونے پر ٹرمپ امریکی میڈیا پر برس...
واشنگٹن(این این آئی)ایران پر امریکی فضائی حملوں کے بعد سامنے آنے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے افشا پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
ایرانی جوہری پروگرام تباہ ہونے سے بچ گیا، پینٹاگون کی رپورٹ
واشنگٹن(این این آئی)ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ کی حالیہ فضائی کارروائیوں کے باوجود ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ نہیں ہو...
غزہ میں خوراک کو ہتھیار بناکر اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے،...
غزہ (این این آئی)اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خوراک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت...