اسلام آباد(این این آئی) انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام میں صرف ہندوئوں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، میری فیملی بھی بھارتی مظالم کا شکار ہے، مجھے یاسین ملک سے بات تک کرنے کی اجازت نہیں، ہزاروں خاندانوں کو جبراً جدا رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی سفارکاریاں ہوئیں لیکن کچھ نتیجہ نہیں نکلا کیونکہ بھارت کی نیت ٹھیک نہیں مگر دنیا کیلئے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے یہ آئیڈیل موقع ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر کشمیری کی داستان ہے، معصوم نہتے کشمیریوں کا قتل ہو رہا ہے، جنازے اٹھ رہے ہیں، پانی پر مودی جارحیت کر رہا ہے، یہ کشمیریوں کا پانی ہے، جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، اس میں صرف جانی نقصان ہوتا ہے، ایل او سی پر اس وقت حالات بہت خوفناک ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، حریت قیادت کے ساتھ بدترین سلوک اور زیادہ بڑھا دیا گیا ہے، بھارتی فوج نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں اور وہ جنگ کے حق میں نہیں ہے، چین اور بنگلہ دیش کا موقف قابل ستائش یے، مودی سرکار نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی ہے۔
مقبول خبریں
پاکستانی صحافتی منظرنامہ ناخوشگوار واقعات سے بھرا ہے، شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ پاکستان کا صحافتی منظرنامہ سنسرشپ،...
پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے’ مشعال...
اسلام آباد(این این آئی) انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز...
پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی، کوئی جدوجہد نظر نہیں آرہی’ شیر...
کراچی(این این آئی) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہیکہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہے جو 26...
وزیر خزانہ کا اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ...
فوج کے شانہ بشانہ ہیں، مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہیے،...
لندن(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور پارلیمنٹ کے...