اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے سینیٹر پرویز رشید نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔رانا تنویر حسین نے بھارت کے ہاتھوں مریدکے میں ایک مسجد پر حملے کی بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے آئندہ کسی بھی چالاکی کا مظاہرہ کیا تو پاکستان اس کا جواب اس طرح دے گا کہ دنیا اسے یاد رکھے گی۔رانا تنویر حسین نے پاکستان کی مسلح افواج پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے اور وہ کسی بھی صورت میں اپنی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنائے گا، اس مشکل وقت میں پوری قوم پاکستان کی فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور سیاسی و فوجی قیادت ایک ہی صفحے پر ہے۔وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ قومی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...