ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال کیا

0
53

اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیاجس کے دوران پاک بھارت کشیدگی، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ عباس عراقچی نے دونوں ممالک پر زور دیتے ہوئے کہاکہ صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکیں۔ایرانی وزیرخارجہ نے نئی دہلی میں بھارتی صدر، قومی سلامتی مشیر اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی، عباس عراقچی نے ایران کیلئے جنوب ایشیائی خطے میں سکیورٹی اور استحکام کی اہمیت پر زوردیا۔