فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسانے کے لیے مختلف ملکوں سے بات چل رہی ہے،امریکا

0
25

واشنگٹن (این این آئی )امریکی وزیر خاجہ مارکو روبیو نے کہا ہے امریکہ نے کئی ملکوں سے رابطہ کیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسانا قبول کر لیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مارکو روبیو نے یہ بات اس وقت کہی جب غزہ میں اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ہے اور فلسطینی دربدر ہو رہے ہیں۔سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا یہ فلسطینیوں کی جبری وطن بدری نہیں ہو گی۔ کیونکہ اگر کوئی ملک انہیں لینا چاہتا ہے اور کوئی فلسطینی چاہتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے یا اپنے علاج کے لیے دوسرے ملک چلا جائے یا اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے کسی ایسی جگہ جاتا ہے جہاں سکول موجود ہوں تو اس میں کیا حرج ہو سکتا ہے۔یہ تو رضاکارانہ اور اپنی مرضی سے کہیں جانے والی بات ہوگی کہ کوئی کہتا میں بیمار ہوں اور ایسی جگہ جانا چاہتا ہوں جہاں علاج ممکن ہو ، جہاں ہسپتال ہوں تو اس میں جبر کیسا۔ پھر کوئی ملک انہیں خاص مدت کے لیے قبول کر لیتا ہے تو اس میں کیا قباحت ہو گی۔