ریاض (این این آئی )خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت کو بے حد سراہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماں کی ملاقات کے نتائج دوطرفہ تعلقات کو ایک نئے تاریخی مقام تک لے گئے ہیں، جس سے کئی اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ ملا ہے اور سعودی و امریکی معیشت کے درمیان انضمام کو تقویت ملی ہے۔شاہ سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔