نیویارک (این این آئی)معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی اپنے پاکستانی مداح سے ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ٹام کروز کے مہراب احمد نامی پاکستانی مداح نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار سے اپنی ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی۔اس ویڈیو میں پاکستانی مداح بہت پر جوش انداز میں ٹام کروز کو یہ بتا رہا ہے کہ کس طرح اداکار کے فلمی کیریئر نے اسے اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی ہمت دی۔ٹام کروز نے مہراب احمد کی باتیں بہت دھیان سے سنیں اور انہیں اسی جذبے کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھتے رہنے کا کہا۔مہراب احمد نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میری نظر میں ہمیشہ سے ٹام کروز کی اہمیت ایک فلمی اسٹار سے کہیں زیادہ تھی، وہ میرے لیے نارتھ اسٹار تھے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میرا بچپن میں اداکار بننے کا خواب تھا لیکن میری زندگی نے ایک مختلف موڑ لیا اور میں نے برطانیہ سے اے آئی میں گریجویشن کیا اور اب میں بچوں کو مائن کرافٹ کوڈنگ سکھاتا ہوں۔مہراب احمد نے مزید لکھا کہ پھر 15 مئی 2025 کو میں اس شخص کے سامنے کھڑا تھا جس کے بارے میں امریکی فلمساز اسٹیون سپیلبرگ نے کہا کہ اس نے ہالی ووڈ کو بچایا، اس شخص نے صرف ہالی ووڈ کو ہی نہیں بلکہ انجانے میں مجھے بھی بچایا۔انہوں نے لکھا کہ اب ملاقات کے دوران میں نے ٹام کروز کے سامنے 143 سیکنڈز کی تقریر کی اور انہوں نے سنی، میرا شکریہ ادا کیا اور مجھے اسی طرح زندگی میں آگے بڑھنے کو کہا۔مہراب احمد نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ امریکی ریاست نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ٹام کروز نے مجھے نظم و ضبط، پیشہ ورانہ مہارت اور انتھک محنت کرنے کی اخلاقیات سے آگاہ کیا اور میری زندگی کے ایک خواب کو دوبارہ زندہ کیا جسے میں نے دفن کر دیا تھا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...