پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان

0
91

نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان پر کونسلر صائمہ سلیم نے کرارا جواب دے دیا۔قونصلرصائمہ سلیم نے کہا بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی، پانی جنگ کا ہتھیار نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششیں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔صائمہ سلیم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لییعالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ بھارت کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو دبانے میں مصروف ہے۔