حیدر آباد(این این آئی)بھارتی شہر حیدر آباد میں مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں برطانیہ کی نمائندگی کرنے والی 24 سالہ میلا میگی نے نازیبا سلوک پر دستبرداری کا اعلان کردیا۔برطانوی اخبار دی سن کو مس انگلینڈ میلا میگی کا دستبرداری کی وجوہات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت میں مجھے اس طرح پیش کیا جارہا تھا جیسے میں کوئی طوائف ہوں۔میلا میگی نے انکشاف کیا کہ میں وہاں کچھ مثبت تبدیلی لانے کے لیے گئی تھی لیکن ہمیں ایسے بٹھایا گیا جیسے کرتب دکھانے والے بندر ہوں، اخلاقی طور پرمیں اس کا حصہ نہیں بن سکتی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی تمام کرسیاں اور اعزازات بے معنی ہیں اگر آپ اپنی آواز استعمال نہ کریں اور دنیا میں کچھ فرق نہ ڈالیں۔میلا میگی نے مزید بتایا کہ مقابلے کے دوران کئی مواقع پر وہ شدید بے چینی کا شکار ہوئیں، خاص طور پر شام کے وقت ہونے والی تقریبات میں جہاں ہم سے توقع کی جاتی تھی کہ ہم اسپانسرز اور مہمانوں کو تفریح کروائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہر میز پر چھ مہمان ہوتے تھے اور دو لڑکیوں کو ان کے ساتھ بٹھایا جاتا، ہمیں پورا وقت ان کے ساتھ بیٹھ کر ان کو خوش کرنا ہوتا تھا، یہ ناقابل یقین لگتا ہے۔میلا نے بتایا کہ میں نے سوچا یہ سب کچھ بہت غلط ہے، میں یہاں لوگوں کی تفریح کے لیے نہیں آئی تھی، جب ان مسائل کا ذکر کرنا چاہا جن کے لیے آواز اٹھا رہی تھی تو وہاں موجود کچھ مردوں نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔مس انگلینڈ نے دوک ٹوک کہا کہ بھارت میں مجھے ایسا محسوس کروایا گیا جیسے میں کوئی طوائف ہوں، میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں خود کو ایسی صورتِ حال میں پائوں گی۔میلا میگی کو برطانیہ کی جانب سے مس ورلڈ کا ایک مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا تھا ، ان کے بعد اب شارلٹ گرانٹ مس ورلڈ کے فائنل میں برطانیہ کی نمائندگی کریں گی۔یہ فائنل اگلے ہفتے دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
میں بہت لمبے عرصے تک اداکاری نہیں کرنا چاہتی، اداکارہ سونیا حسین
لاہور (این این آئی)پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے سے متعلق ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔سونیا حسین ان...
مودی جی!پرائی عورتوں کو سندور دینا پاپ ہے، نیہا سنگھ راٹھور
چنئی (این این آئی)بھارتی بھوجپوری گلوکارہ اور بے باک سیاسی تبصرہ نگار نیہا سنگھ راٹھور نے ایک بار پھر مودی سرکار کو تنقید کا...
28 مئی ہر پاکستانی کے لئے باعث افتخار اور قابل فخر دن ہے،محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم تکبیر پر خصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے...
راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر (ستارہ امتیاز ملٹری) نے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف اصغر اوغلو سے...
ملک کا دفاع ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے’...
کراچی(این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ...