تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر خزانہ

0
30

اسلام آباد (این این آئی)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہی ہے اور معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے،تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ ٹیکس نظام اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لارہے ہیں، ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم ہونے سے شفافیت آئے گی۔انہوں نے کہاکہ بجٹ صرف آمدن اور اخراجات کا نام نہیں اسٹریٹجی بنانا ہوگی، تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تنخواہ دارطبقے کیلئے ٹیکس جمع کرانیکاعمل آسان بنانا چاہتے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہاکہ پنشن اصلاحات پر بھی کام کررہے ہیں، قرضوں میں ادائیگی کا بوجھ کم ہونے کی توقع ہے، دنیاپاکستان کے مائیکرواکنامک استحکام سے مطمئن ہے، حکومت طویل المدتی اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔