لاہور (این این آئی)اداکارہ، گلوکارہ، میزبان اور سوشل میڈیا انفلوئنسر فضا علی ہمیشہ سے اپنی بیٹی فرال کے ساتھ اپنی زندگی کے لمحے سوشل میڈیا پر شیئر کرتی آئی ہیں۔ فرال بچپن سے ہی عوامی نظروں میں پلی بڑھی ہے اور کیمرے کے سامنے خوداعتمادی سے بات کرنا خوب جانتی ہے۔حال ہی میں فضا علی نے اپنی بیٹی کے ایک جذباتی لمحے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہوں نے فرال کی حساس طبیعت اور ہمدردی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ میری بیٹی اتنی ایموشنل ہے کہ جذباتی سین دیکھ کر فورا رونا شروع کر دیتی ہے، یہ صرف کیمرے کے لیے نہیں، اس کی فطرت ہے۔فضا نے بتایا کہ وہ اور فرال بالی وڈ فلم اگنی پتھ دیکھ رہے تھے، جس میں ہیرو اور اس کی بہن کا ایک جذباتی منظر فریال کو اس قدر متاثر کر گیا کہ وہ رو پڑی۔جہاں کچھ لوگوں نے فرال کی حساسیت کو سراہا، وہیں فضا علی کو شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ پاکستانی فنکار بھارتی فلمیں کیوں دیکھ رہے ہیں، جب کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر ظلم و زیادتی کے واقعات عوام کے دلوں کو زخمی کر چکے ہیں۔ایک صارف نے لکھا: آپ کو بالی وڈ فلموں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا! دوسرے نے طنز کیا: آپ کو ہوش ہے؟ بچوں کو ایسا مواد کیوں دکھا رہی ہیں؟ایک اور نے کہا: ان کے فنکار تو کبھی پاکستانی مواد پر ایسا ردعمل نہیں دیتے، آپ کیوں ان کی فلمیں اب بھی دیکھ رہے ہیں؟کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ جذبات دکھانے کے بجائے ایک عوامی شخصیت کو معاشرتی حساسیت کا خیال رکھنا چاہیے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...