لاہور(این این آئی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ماضی میں ایک کردار کو ناں کہنے سے متعلق اپنے پچھتاوے کا اظہار کر دیا۔ماہرہ خان نے حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران انہوں نے اداکار ہمایوں سعید، شہریار منور، فواد خان، بلال اشرف اور فہد مصطفی سے اپنی گہری دوستی اور کام کرنے کے تجربے سے متعلق بات کی۔اداکارہ نے پوڈکاسٹ کے دوران اپنی نجی زندگی، والد، والدہ اور دوسری شادی سے متعلق بھی تفصیل سے بات کی، ماہرہ خان نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالات کے مختصر جوابات بھی دیئے۔اداکارہ نے بتایا کہ اگر مجھے کبھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا تو میں بلال اشرف کو کال کروں گی، میں ماضی کے فیصلوں سے متعلق نہ زیادہ سوچتی ہوں اور نہ ہی مجھے کوئی پچھتاوا ہوتا ہے، میں آگے بڑھنے والوں میں سے ہوں۔ماہرہ خان نے ایک کردار کرنے کی خواہش سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے فلم کملی کو ناں بولنے کا پچھتاوا ہے، مجھے لگتا ہے کہ مجھے فلم کملی کو ناں نہیں کہنا چاہیے تھا مگر اس فلم میں صبا قمر نے بھی بہت اچھا کردار ادا کیا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے، وزیر...
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا...
پاکستان کا پہلے حکومتی بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کا اعلان
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے پاکستان کے پہلے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو...
سندھ کا بجٹ عوام کے مفاد میں بنایا جائے، مراد علی شاہ کی ہدایت
کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام کے مفاد میں...
پی ٹی آئی میں کشمکش’ ورکرز میں لاوا’حکمت عملی کا فقدان ہے، شوکت یوسفزئی
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنا ہے لیکن...
متبادل توانائی کا انقلاب آچکا، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے، بجلی کے نظام میں...