اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے، یونیسیف

0
43

نیویارک (این این آئی )اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار سے زائد بچے شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہفتہ کو ایک بیان میں یونیسیف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ کی پٹی میں ہر 20 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔