کینسر میں مبتلا جوبائیڈن کا علاج شروع کردیا گیا

0
47

نیویارک (این این آئی )کینسر میں مبتلا امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن کا علاج شروع کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہیں۔ جوبائیڈن کا کینسر ہڈی تک پھیل چکا ہے۔بیماری میں مبتلا ہونے کا اعلان کرنے کے بعد پہلے بیان میں سابق صدر جوبائیڈن نے کہا کہ مرض کی تشخیص بہتر ہوئی ہے، ہم کینسر کو شکست دینے کے قابل ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن کو پروسٹیٹ کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔