اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج کا دورہ کیا اور ٹریفک کے بہاؤ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مؤثر مینجمنٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ فیض آباد انٹرچینج راولپنڈی کو وفاقی دارالحکومت سے جوڑتا ہے، یہ اسلام آباد کا مین انٹری پوائنٹ بھی ہے، فیض آباد انٹرچینج اس قدر خوبصورت ہونا چاہئے کہ عوام کو اس پوائنٹ پر پہنچتے ہی اسلام آباد میں داخلے کا احساس ہو۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فیض آباد انٹرچینج دیدہ زیب اور دلکش شاہکار ہونا چاہئے، فیض آباد انٹرچینج کے ساتھ متصل ایریا کو دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ سے پرکشش گراؤنڈ میں تبدیل کیا جائے۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے انٹرچینج کے چاروں طرف دیدہ زیب لائٹس نصب کرنے اور ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے انٹرچینج کو مزید کھلا کرنے کی ہدایت کی۔
مقبول خبریں
نان فائلرز پر سخت وار: بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے...
اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز یعنی وہ افراد جو انکم ٹیکس...
وزیراعظم امن و امان سے متعلق خصوصی جرگے میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر...
بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پرپاکستان کا شدید اظہار تشویش
اسلام آباد(این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے...
محسن نقوی کا دورہ فیض آباد انٹر چینج، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج کا دورہ کیا اور ٹریفک کے بہاؤ کا تفصیلی جائزہ لیتے...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں...
اسلام آباد(این این آئی) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سابق چیف جسٹس جواد...