لبنان اور اسرائیل سرحدی استحکام کو غیر اہم نہ سمجھیں، اقوام متحدہ

0
167

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے لبنان اور اسرائیل کی سرحدوں پر نسبتا استحکام کے بارے میں کہا ہے اسے معمولی نہ سمجھا جائے، جنگجویانہ بیانات سے کشیدگی بڑھتی ہے اور مقامی آبادیوں کو خوف اور عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ بات لبنان میں یو این امن مشن کے سربراہ میجر جنرل ارولڈو لازارو نے کہی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ ایک معمول کے سہ فریقی اجلاس میں بات کر رہے تھے۔ یہ اجلاس جنوبی لبنان میں سینئیر لبنانی اور اسرائیلی فوجی حکام کو اکٹھے بٹھانے کا ایک موقع ہوتا ہے۔ اجلاس کے دوران جنرل لازارو نے اقوم متحدہ کی کھینچی ہوئی بلیو لائن پر ہونے والے واقعات اور فضائی خلاف ورزیوں کے بارے میں بات کی۔اس موقع پر اقوام متحدہ کی قرار داد نمبر 1701 کا بھی حوالہ دیا گیا۔ اقوام متحدہ کے اس ذمہ دار نے اپنی ٹیم اور بلیو لائن کی موجودگی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ‘ دونوں ملکوں کو ایسے واقعات اور اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو دشمنی میں کمی کی کوششش کو کمزور کرنے والے ہوں۔ اس سلسلے میں بلیو لائن کو معمولی چیز نہ سمجھا جائے۔میجر جنرل لازارو نے کہا لبنان اور اسرائیل کو سہ فریقی مذاکرات کا فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ اس اجلاس کے ذریعے مسائل کے عملی اور مثبت حل کی کوشش کی جانی چاہیے، اپنے اختلافات کے خاتمیکی طرف پہلے قدم کی کوشش کرنی چاہیے۔