لاہور (این این آئی)فلمسٹار ریما نے کہا ہے کہ کسی بھی فورم پر بات کرنے کیلئے آپ کے پاس مناسب الفاظ کا ذخیرہ ہونا چاہئے ورنہ اس سے خاموشی بہتر ہے ، جب تک لوگ مطالعہ نہیں کرتے اس وقت تک ان کا علم محدود ہوتا ہے ۔ انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی سے قبل بھی مجھے کتاب بینی کا شوق تھا مگر مصروفیات کی وجہ سے میں پوری توجہ کے ساتھ کتابوں کا مطالعہ نہیں کر سکی مگر اب میں نے ہر موضوع پر مبنی کتابوں کا ایک ذخیرہ اکٹھا کر رکھاہے کیونکہ کتاب میری سب سے بہترین دوست ہے جو مجھے نئی باتوں کے ساتھ علم کی روشنی بھی دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج میں کسی بھی فورم پر اپنی بات اچھے انداز میں کہنے کی صلاحیت رکھتی ہوں ۔ ریما نے کہا کہ میں اپنی موجودہ زندگی سے بڑی مطمئن ہوں اور مجھے جو جیون ساتھی ملا اسکا میں نے تصور بھی نہیں کیا تھا ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم انڈسٹری میرے دل میں بستی ہے اور ہر وقت اس کی کامیابی کے لئے دعا گو رہتی ہوں۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...