ہم اسرائیل کو مار کر بھاگنے کی اجازت نہیں دیں گے،آیت اللہ خامنہ ای

0
28

تہران (این این آئی )یرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ شروع کردی ہے۔ تہران اسے سنگین نتائج کے بغیر ہٹ اینڈ رن حملے کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ٹیلی ویژن خطاب میں علی خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل صبح سویرے اپنی شدید بمباری کے بعد ان کے نتائج سے بچ نہیں سکے گا۔ اسرائیل کے ایران پر حملے میں متعدد ایرانی فوجی اور جوہری مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اس میں سینئر کمانڈروں کو مارا گیا تھا۔ایرانی سپریم لیڈر نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل نے ایران پر اپنے بڑے حملے کے ساتھ ایک سنگین غلطی کا ارتکاب کیا ہے اور یہ اس کی تباہی کا باعث بنے گا۔