کوئٹہ (این این آئی)ایران میں جاری کشیدگی کے دوران پھنسے پاکستانی طلباء اور زائرین کی وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقت کے مطابق پانچ سو پینتالیس زائرین اور دو سو سات طلباء تفتان بارڈر کراسنگ کے ذریعے کوئٹہ پہنچ چکے ہیں، جہاں سے انہیں سخت سیکیورٹی میں ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز تہران سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طلباء کے ایک اور گروپ نے تفتان بارڈر کراسنگ پر پہنچ کر سرحد عبور کی۔ اس گروپ میں ایران کی میڈیکل اور انجینئرنگ جامعات میں زیر تعلیم دو سو چودہ پاکستانی طلبائ شامل تھے۔ضلعی انتظامیہ پنجگور نے بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاک ایران سرحدی گزرگاہیں غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ تاہم، تفتان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں اور وطن واپسی کا عمل بدستور جاری ہے۔ادھر نوے سے زائد پاکستانی طلباء کے آج گوادر پہنچنے کی توقع ہے، جن کی نگرانی اور حفاظت کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ حکام کے مطابق حکومت پاکستان ایران میں موجود تمام پاکستانی شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کے لیے مربوط کوششیں کر رہی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...