کراچی (این این آئی) نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ بننے پر رشتہ داروں کا قطع تعلق معمولی بات ہے۔اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بعض اوقات اپنے قریبی رشتہ دار بھی اداکاراں سے قطع تعلق کر لیتے ہیں۔معروف اداکارہ نوشین شاہ اپنے بیباک انداز اور بہترین اداکاری کیلئے جانی جاتی ہیں، انہوں نے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران بتایا کہ شوبز میں کام کرنے والی خواتین کو آج بھی شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ آج بھی ایک اداکارہ سے تعلق قائم کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں، انہیں یہ تسلیم کرنے میں مشکل ہوتی ہے کہ ان کی بیوی یا بہو ایک ایسی خاتون ہے جو دنیا کے سامنے آتی ہے۔نوشین نے مزید بتایا کہ یہ صرف معاشرے کا ردعمل نہیں بلکہ اکثر اوقات اپنے ہی گھر والے جیسے ماموں، چچا، یا خالائیں اداکارہ ہونے کی وجہ سے تعلق ختم کر دیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جب میں نے شوبز جوائن کیا تو میری والدہ نے بھی مخالفت کی تھی لیکن وقت کے ساتھ انہوں نے میری محنت کو تسلیم کیا، میرے لیے والدہ کی رضامندی سب سے اہم تھی اور آج وہ میری سب سے بڑی حامی ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...