واشنگٹن (این این آئی)چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ سے ملاقات کی۔ یہ اعلیٰ سطحی ملاقات کابینہ روم میں ظہرانے پر طے شدہ تھی، جس کے بعد اوول آفس کا دورہ بھی شامل تھا۔اگرچہ یہ ملاقات ایک گھنٹے کے لیے طے تھی، تاہم یہ دو گھنٹے سے زائد جاری رہی، جو بات چیت کی گہرائی اور خوشگوار ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔ دونوں فریقین نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ طویل المدتی تزویراتی ہم آہنگی اور مشترکہ مفادات پر مبنی باہمی مفید تجارتی شراکت داری قائم کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔صدر ٹرمپ نے پیچیدہ علاقائی حالات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور فیصلہ کن رویے کی تعریف کی۔سید عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کو باہمی سہولت کے مطابق پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر ٹرمپ کے ہمراہ سینیٹر مارکو روبیو اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے مسٹر اسٹیو ویٹکوف موجود تھے، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر بھی شریک تھے۔بیان کے مطابق ملاقات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف نے حالیہ علاقائی بحران میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کے تعمیری اور نتیجہ خیز کردار پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے گہری قدردانی کا اظہار کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی چیلنجز کو سمجھنے اور اُن سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کو سراہا۔جواباً، صدر ٹرمپ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہا اور انسداد دہشت گردی کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون کی تعریف کی۔ دونوں فریقین نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اگرچہ یہ ملاقات ایک گھنٹے کے لیے طے تھی، تاہم یہ دو گھنٹے سے زائد جاری رہی، جو بات چیت کی گہرائی اور خوشگوار ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔ملاقات میں تجارت، اقتصادی ترقی، معدنیات، مصنوعی ذہانت، توانائی، کرپٹو کرنسی، اور نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ طویل المدتی تزویراتی ہم آہنگی اور مشترکہ مفادات پر مبنی باہمی مفید تجارتی شراکت داری قائم کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ایران اور اسرائیل کے درمیان موجودہ کشیدگی پر بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، جس میں تنازع کے حل کی اہمیت پر زور دیا گیا۔صدر ٹرمپ نے پیچیدہ علاقائی حالات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور فیصلہ کن رویے کی تعریف کی۔ دونوں ممالک کے مابین گرمجوش تعلقات کے مظہر کے طور پر، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے صدر ٹرمپ کو باہمی سہولت کے مطابق پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔یہ ملاقات پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جو امن، استحکام اور خوشحالی جیسے مشترکہ مقاصد پر مبنی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان میں بہت اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور انہوں نے جنگ رکوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ صحافی کے ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی اچھے لوگ ہیں، مجھے پاکستان سے محبت ہے۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل کو اسی شکریہ کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر گفتگو جاری ہے۔ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔ انہوں نے کہا، ‘میں کہتا رہا ہوں کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔’ صدر ٹرمپ کے مطابق ایران ایٹمی ہتھیار کی صلاحیت سے صرف چند ہفتوں کی دوری پر تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سیز فائر نہیں بلکہ مکمل فتح چاہتا ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان ایران کو سب سے زیادہ جانتا ہے اور پاکستان موجودہ صورتحال سے خوش نہیں ہے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کو ”اسمارٹ” قرار دیا اور کہا کہ دونوں بہت بڑی ایٹمی طاقتیں ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے بعد اوول آفس کا دورہ کیا گیا، امریکی وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو، مشرق وسطیٰ امور کے امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف بھی ملاقات میں موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے ایران اور اسرائیل تنازع کے پُرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر ٹرمپ نے مشکل علاقائی حالات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور فیصلہ کن کردارکو سراہا۔
مقبول خبریں
جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے، ایرانی نائب وزیر خارجہ
تہران (این این آئی )ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے، امریکا اسرائیل...
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی، امریکی صدر
واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی عہدے داروں سے ایران کے معاملے پر بات ہوئی، فیلڈ مارشل...
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، انڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس...
فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات؛ آنے والے دنوں میں خوش آئند باتیں...
اسلام آباد(این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکہ کے صدر ٹرمپ سے...
واشنگٹن (این این آئی)چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ سے ملاقات...