اسلام آباد(این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس ملاقات سے خوش آئند باتیں نکلیں گی۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس ملاقات سے آنے والے دنوں میں بہتر نتائج نکلیں گے کیونکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈمارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات بہت اہم ہے، حالیہ کشیدگی میں پاکستانی آرمی چیف کو مدعو کرنا ہمارے لیے عزت کا باعث ہے۔ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر ٹرمپ کا ظہرانہ ایک بڑا سنگِ میل ہے۔خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں ایسی گرمجوشی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ دورہ کے خطے میں اور خطے سے باہر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سے توقع کی جانی چاہیے کہ وہ ایران، اسرائیل جنگ پر بات کریں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کو چین سے 40 جے 35 لڑاکا طیارے ملنے کی خبروں پر اگر بھارت پریشان ہورہا ہے تو اْسے پریشان ہونے دیں، کوئی بھی ہتھیار حاصل کرنا ہمارا حق ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اب دوطرفہ نہیں رہا، صدر ٹرمپ کی پیش کش کے بعد یہ مزید اْجاگر ہو گیا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...