واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی عہدے داروں سے ایران کے معاملے پر بات ہوئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی ہے۔ ایران پر حملوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہم نہیں چاہتے جوہری ہتھیار ایران کے ہاتھ آئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پر حملوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہم نہیں چاہتے جوہری ہتھیار ایران کے ہاتھ آئیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول سے چند ہفتوں کی دوری پر تھا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل اب بھی ہوسکتی ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی یہ ملاقات ظہرانے میں کیبنٹ روم میں ہوئی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...