تہران (این این آئی )ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے، امریکا اسرائیل کے ساتھ جنگ میں شامل ہوا تو ہمارے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا جہاں بھی ہمیں ضروری ہدف نظر آئے، ہم کارروائی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دفاع میں کارروائی کریں گے اور یہ بات بالکل واضح اور سیدھی ہے۔ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق ایران نے امریکا یا اسرائیل سے جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا۔مجید تخت روانچی نے کہا کہ ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا، ہم صرف اپنا دفاع کر رہے ہیں، ہم ہمیشہ سفارت کاری کی حمایت کرتے رہے ہیں لیکن ہم دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے عوام روزانہ بمباری کا شکار ہوں، تو ہم مذاکرات کے لیے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے، ہم کسی سے بھیک نہیں مانگ رہے۔انٹرویو کے دوران خاتون میزبان نے سوال کیا کہ اسرائیل کا دعوی ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کیقریب ہے، صدر ٹرمپ کا بھی یہی خیال ہے، جبکہ ان کے انٹیلی جنس چیف کا کہنا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق ایسا نہیں ہے، لیکن کیا آپ کو اب لگتا ہے کہ آپ کی تمام تنصیبات پر حملے کے بعد اگر آپ بچ گئے تو کیا ایران نیوکلیئر ریاست بننے کا فیصلہ کرے گا؟ایرانی نائب وزیر خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم یقنی طور پر بچ جائیں گے، جبکہ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے، جوہری ہتھیاروں کا ہماری دفاعی پالیسی میں کوئی مقام نہیں، بلکہ ہم سمجھتے ہیں کہ دنیا جوہری ہتھیاروں کے بغیر زیادہ بہتر جگہ ہوگی۔مجید تخت روانچی نے سوال کیا کہ اصل میں جوہری ہتھیار کس کے پاس ہیں؟ مشرقِ وسطی میں اسرائیلی حکومت کے پاس ہیں جبکہ سب سے جدید ترین ہتھیار امریکا کے پاس ہیں، تو یہ وہ لوگ ہیں جو دنیا میں بدامنی، جنگ اور انتشار کے ذمہ دار ہیں۔
مقبول خبریں
جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے، ایرانی نائب وزیر خارجہ
تہران (این این آئی )ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے، امریکا اسرائیل...
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی، امریکی صدر
واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی عہدے داروں سے ایران کے معاملے پر بات ہوئی، فیلڈ مارشل...
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، انڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس...
فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات؛ آنے والے دنوں میں خوش آئند باتیں...
اسلام آباد(این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکہ کے صدر ٹرمپ سے...
واشنگٹن (این این آئی)چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ سے ملاقات...