ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے اپنی صحت سے متعلق کئی سنگین بیماریوں کا انکشاف کر کے مداحوں کو حیرت اور صدمے میں ڈال دیا ہے۔ اداکار نے بتایا کہ وہ ٹریجیمینل نیورالجیا، برین اینیورزم اور آرٹیریو وینس میلفارمیشن (AVM) جیسی مہلک بیماریوں سے لڑ رہے ہیں۔یہ انکشاف سلمان خان نے کپل شرما کے شو دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کے دوران کیا، جب ان سے ازدواجی زندگی سے متعلق ہلکے پھلکے سوالات کیے جا رہے تھے۔58 سالہ اداکار نے سنجیدہ لہجے میں کہا کہ ہم ہر روز ہڈیاں توڑ رہے ہیں، پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، ہم ٹریجیمینل نیورالجیا کے ساتھ کام کر رہے ہیں، دماغ میں اینیورزم ہے، AV میلفارمیشن بھی ہے، لیکن پھر بھی ہم چل رہے ہیں، کام کر رہے ہیں۔شو میں موجود تماشائی اور خود میزبان کپل شرما بھی اداکار کے اس غیر متوقع انکشاف پر حیران رہ گئے۔سلمان خان کی فِٹنس دیکھ کر کسی کو اندازہ نہ تھا کہ وہ اس قدر سنگین طبی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔اداکار کی باتوں نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے، جہاں مداح اور ساتھی فنکار ان کی ہمت اور مسلسل کام کرنے کی لگن کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ٹریج یمینل نیورالجیا چہرے کی ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے جس میں چہرے کی نسوں میں شدید بجلی کے جھٹکوں جیسا درد ہوتا ہے۔برین اینیورزم دماغ کی رگ میں ایک کمزور جگہ ہوتی ہے جو پھول جاتی ہے، اگر یہ پھٹ جائے تو جان لیوا فالج یا موت کا سبب بن سکتی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...