اسلام آبا د(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر اور قطرکے عوام کیساتھ اظہا ر یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن کیلئے ہمیشہ مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا ہے۔ منگل کواپنے” ایکس ”پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کے حملوں کے بعد امیرقطر اور قطر کے برادر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قطرکے سفیر کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے، ہم قطر کے بہن بھائیوں اور پورے خطے کی سلامتی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا راستہ صرف مذاکرات اورسفارتکار ی میں مضمر ہے، پاکستان نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...