مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے بھی اداکاری میں قدم رکھ دیا

0
65

لاہور(این این آئی)معروف اداکارہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے بھی ڈرامہ انڈسٹری میں باضابطہ قدم رکھ دیا ۔افشین حیات نے ایک حالیہ انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی سالوں سے میوزک انڈسٹری اور تھیٹر سے وابستہ ہیں اور یاسر حسین کے ساتھ بھی اسٹیج پرکام کر چکی ہیں، اب وہ باقاعدگی سے ٹی وی اسکرین پر نظر آنے کی خواہش مند ہیں۔ اداکارہ نے چند ڈراموں میں سپورٹنگ کردارادا کیے، تاہم حالیہ ڈرامہ ڈائن میں ان کے منفی کردار نے ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے، اس پراجیکٹ نے انہیں اسکرین پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپورموقع دیا۔