عمران خان نے شہباز گل کے بغاوت پر مبنی بیان سے لاتعلقی اختیار کر لی

0
212

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے بغاوت پر مبنی بیان سے بھی لاتعلقی اختیار کر لی۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے گزشتہ روز صحافیوں اور شوبز شخصیات سے گفتگو کی اور اس موقع پر ویڈیو لنک پر تجزیہ کار اطہر کاظمی بھی موجود تھے۔عمران خان نے کہا کہ ایک ٹی وی چینل پر شہباز گِل کی گفتگو میں ایک جملہ قابلِ اعتراض تھا ، شہباز گِل کو ایسے نہیں کہنا چاہیے تھا۔پولیس نے 9 اگست کو شہباز گل کو بغاوت کے مقدمے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں شہباز گل کے خلاف سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔