اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے یہ ضمنی الیکشن ہار گئے، اب 9 قومی اسمبلی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالے گا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں گندے کپڑے دھونے کی جاہلانہ اور احمقانہ پالیسی سے جس کی کسی کو خبر نہیں ہوتی وہ سارے جہاں کو بتا دیتے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ شکار ہے، 62 وزراء سیاسی جنازے ہیں جو میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ان لوگوں کی انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام تک پہنچائے گی۔انہوںنے کہاکہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہوگا،دس کروڑ عوام غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...