لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سے 25مئی کے واقعات میں ملوث حکومتی شخصیات اور افسران کے خلاف 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے ،اگر رانا ثنا اللہ ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر اسلام آباد میں چھپ کر بیٹھے رہے تو انہیں اشتہاری قرار دیدیا جائے گا ، جو بنی گالہ پر چھاپے مارنے کی بات کر رہے ہیں انہیں بتانا چاہتے ہیں جاتی امراء زیادہ دور نہیں ہے ، انتخابات ہمارے ہاتھ میں ہیں لیکن ہم فساد کے بغیر انتخابات میں جانا چاہتے ہیں ، شہباز شریف عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں ہم فریم ورک کے حوالے سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں ، عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی نہیں بلکہ پاکستان کی سیاست ختم ہو جائے گی ، عمران خان نے نو حلقوں میں ضمنی انتخاب لڑنے کے لئے کاغذات نامزدگی لئے ہیں شہباز شریف ،مولانافضل الرحمان یا دیگر کو اپنی سیاسی مقبولیت کا زعم ہے تو مقابلے پر آجائیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پچیس مئی کے واقعات کے ذمہ داران کے خلاف پنجاب حکومت نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ہم نے ایسی کارروائیاں نہیں کیں جیسے ہمارے خلاف فاشسٹ کارروائیاں کی گئیں، ہمارے لوگوں کواٹھایاگیا ان پر تشدد کیا گیا ۔ہمیں بتایا گیا ہے کہ عطا تارڑ ، رانا ثنا اللہ اور دیگر کے تفتیش میں شامل کیا جارہا ہے اور یہ پولیس کا حق ہے ، رانا ثنا اللہ اور عطا اللہ اگر اسلام آباد میںچھپ کر بیٹھے رہے تو ان کو اشتہاری قرار دیدیاجائے گا ،انہیں تفتیش میں شامل ہونا چاہیے اور اپنے کردار کی وضاحت کرنی چاہیے ۔ ان واقعات میں دو لوگ شہید ہو ئے ان کی فیملیوں ان کو اطمینان ہی نہیں مل سکتا جب تک قتل میں ملوث افسران اور ان کو حکم دینے والے اپنے انجام کو نہ پہنچیں ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت تک اپنا مطالبہ پہنچایا ہے جو بھی پچیس مئی کے واقعات میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے ، ان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اورپندرہ روز میں رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ان واقعات میں جو ایس ایچ اوز ملوث تھے ان کو ہٹا دیا گیا ہے اور کچھ کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں، تمام معاملات پندرہ روز میں مکمل کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین کے معاملات کے حل کے حوالے سے سپیکر سبطین خان کی سربراہی میں کابینہ کے دس اراکین پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی ہے جو تمام اراکین کے معاملات کو انفرادی طو رپر دیکھے گی اور مسائل اس کمیٹی کے ذریعے حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد از جلد انتخابات کی طرف جانا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان کا اصل فائدہ اسی میں ہے کہ پاکستان سے سیاسی عدم استحکام دور ہو ۔ انہوںنے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں یہاں کم نہیں ہوئیں،سفید پوش کی کمر ٹوٹ گئی ہے ، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہے سب کچھ اس لئے ہے کہ یہاں پر سیاسی استحکام نہیں ہے اور سیاسی استحکام انتخابات سے آنا ہے ۔
مقبول خبریں
جنوری میں 956 ارب کا ہدف، ایف بی آر 800 ارب ٹیکس جمع کرسکا
اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جنوری 2025 میں 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا جو...
اسلام آباد ہائی کورٹ کی بانی پی ٹی آئی جیل رولز کے مطابق سہولیات...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سہولیات فراہم کرنے کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست نمٹاتے ہوئے انہیں...
صدر آصف علی زرداری کا پاک فضائیہ کے زیر اہتمام نیشنل ایرو اسپیس سائنس...
راولپنڈی(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے زیر اہتمام نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔اس موقع...
وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں اقتصادی وسیکیورٹی تعاون سے متعلق امورپر...
زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ، اسے جدید بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا،گورنراسٹیٹ...
ملتان(این این آئی)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاہے کہ زرعی شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے، زراعت معیشت میں ریڑھ کی...