اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان کے یوم آزادی پر نفرت اور تقسیم پیدا نہ کریں، ملک کے دفاع کے لئے افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں نے قربانیاں دیں،قومی ترانے میں پاکستان کی ثقافت، اقلیتوں اور تمام رنگوں، ثقافتی و علاقائی رنگوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت، وزارت اطلاعات، پارلیمنٹ، قومی اسمبلی سمیت تمام حکومتی ادارے پاکستان کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی ملک بھر میں منائی جا رہی ہے، پی ٹی وی تمام تقریبات لائیو ٹیلی کاسٹ کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ شاہراہ دستور پر پولیس کے دستوں نے سلامی پیش کی، ملک کے دفاع کے لئے افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں نے قربانیاں دیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے 75 سالہ سفر میں جمہوری دور کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تقریب میں حصہ لینے والے تمام اداروں اور افراد کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کا ریکارڈ قومی ترانہ لانچ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ 1954ء میں پہلی مرتبہ لیاقت علی خان نے قومی ترانہ کا افتتاح کیا تھا، وزیراعظم شہباز شریف 68 سال بعد جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ریکارڈ قومی ترانے کا اتوار کو افتتاح کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ قومی ترانے کی تیاری کیلئے قیام پاکستان کے بعد 1948ء میں سردار عبدالرب نشتر کی سربراہی میں حکومت نے کمیٹی بنائی تھی، احمد غلام علی چھاگلہ کی تیار کردہ دھن کو وزیراعظم لیاقت علی خان اور کمیٹی کے ارکان کے سامنے پہلی مرتبہ پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ قومی ترانے کی قائم کردہ سٹیئرنگ کمیٹی نے 10 اگست 1950ء کو احمد چھاگلا کی دھن کی منظوری دی، 1954ء میں حفیظ جالندھری کی تحریر میں اس دھن کو باضابطہ طور پر منظور کر کے قومی ترانہ نشر کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ لیاقت علی خان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف دوسرے وزیراعظم ہوں گے جو پاکستان کے آفیشل قومی ترانے کا اجراء کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ قومی ترانے کی ری ریکارڈنگ کے سفر کا آغاز ہم نے 2017ء میں ہم نے کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ یہ کسی قسم کا کوئی کریڈٹ نہیں، یہ پاکستان کا قومی ترانہ ہے، اس میں پاکستان کے گلوکاروں، مسلح افواج کے بینڈ ماسٹرز سمیت دیگر لوگوں کا حصہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ 8 جون 2021ء کو پچھلی حکومت میں ایک اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی گئی جس کی سربراہی جاوید جبار نے کی، اس میں دیگر ماہرین کو بھی شامل کیا گیا، ان میں نیشنل اکیڈمی آف آرٹس کے سربراہ ارشد محمود کو بھی شامل کیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ قومی ترانے کو 155 گلوکاروں نے گایا، 48 موسیقاروں نے اس میں حصہ لیا، 6 بینڈ ماسٹرز نے اس میں شرکت کی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ قومی ترانے میں پاکستان کی ثقافت، اقلیتوں اور تمام رنگوں، ثقافتی و علاقائی رنگوں کی عکاسی ہوتی ہے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...