اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے اراکین سندھ اسمبلی کے مالی گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ 23 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے۔ ان کے پاس ڈیڑھ کروڑ مالیت کی دوگاڑیاں ہیں اور والدہ کی طرف سے 100 تولہ سونا تحفہ ملا۔ ان کی بیٹی کے نام ڈی ایچ اے میں تین کروڑ مالیت کے دو پلاٹ بھی ہیں۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 10 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ، ان کے پاس 6 کروڑ 16 لاکھ روپے میں موجود ہیں۔ انہوں نے 15 لاکھ روپے کا اسلحہ ظاہر کیا ہے۔رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور 39 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہے، ان کے پاس 980 گرام کے زیورات اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی تین گاڑیاں ہیں۔سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی 2 کروڑ 31 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک نکلے۔ انہوں نے بھی 100 تولہ سونا ظاہر کیا ہے، سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ 13 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے، ان کے پاس 477 تولے سونا ہے۔سندھ کے صوبائی سہیل انور سیال 9 کروڑ 28 لاکھ روپے، پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی 33 کروڑ چالیس لاکھ روپے اور حلیم عادل شیخ 2 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے۔شرجیل میمن کے پاس ملک میں اور بیرون ملک کئی جائیدادیں ہیں، ان کے پاس ڈی ایچ اے کراچی میں 44 لاکھ اور 97 لاکھ کی دو پراپرٹی ہیں۔ اسی طرح ایم ڈی اے میں 12 لاکھ کا پلاٹ ہے، تھرپارکر میں 1 کروڑ 50 لاکھ 80 ہزار مالیت کا گھر اور زرعی زمین ہے، دبئی میں 5 کروڑ مالیت کے دو فلیٹس ہیں، دبئی میں ہی اہلیہ کا 9 کروڑ 89 لاکھ کی مالیت کا ولا ہے، اسی طرح دبئی آفس میں بھی اہلیہ کے 50 فیصد شیئرز ہیں جن کی مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ ہے۔شرجیل میمن کے پاس 25 لاکھ کا اسلحہ، دو لینڈ کروزر، 150 تولہ زیور ہے جبکہ ان کی اہلیہ کے پاس 100 تولہ زیور ہے۔ شرجیل میمن کے پاس 7 کروڑ 99 لاکھ 39 ہزار 190 روپے کی رقم ہے۔ ان کی اہلیہ کے پاس 14 کروڑ 93 لاکھ 4 ہزار 1 سو 1 روپے ہیں۔ شرجیل میمن کے دو بینک اکاؤنٹ ہیں جن میں سے ایک میں 69 لاکھ 4 ہزار 8 سو 22 روپے ہیں جبکہ دوسرے میں 31 لاکھ 80 ہزار 7 سو 40 روپے ہیں۔شرجیل میمن کی اہلیہ کے تین بینک اکاؤنٹ ہیں جن میں سے ایک میں 3 ہزار 7 سو 92 روپے ہیں دوسرے میں 2 ہزار 6 سو 31 روپے ہیں اور تیسرے میں 3 کروڑ 86 لاکھ 29 ہزار 80 روپے ہیں۔ شرجیل میمن نے تین بینکوں سے قرضہ بھی لے رکھا ہے اور ان کے ذمہ 2 کروڑ 71 لاکھ 58 ہزار 3 سو 73 روپے واجب الادا ہیں۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...