مکوآنہ (این این آئی ) پاکستان کے عظیم گلوکارنصرت فتح علی خان کی25ویں برسی(کل) 16اگست پیر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں نصرت فتح علی خان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا وہ 16اگست 1997ء کو انتقال کر گئے تھے ۔نصرت فتح علی خان13اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے آپ کے والد استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان اپنے دور کے مشہور قوال تھے۔نصرت فتح علی خان نے بھی بطور قوال دم مست قلند مست مست سے ملک گیر شہرت حاصل کیانہوں نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی ان کی گائی ہوئی قوالی ”علی مولا علی مولا” سے انہیں بے پناہ شہرت حاصل ہوئی ان کے گائے گیت ”سن چرخے دی مٹی مٹھی کوک” نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔نصرت فتح علی خان نے بطور قوال خوب شہرت کمائی جس پر ہولی وڈ کے معروف میوزک کمپوزر پیٹر گبریل نے انکے ساتھ ملکر کام کرنے کا منصوبہ بنایا ا ور دونوں نے ملکر مشرقی و مغربی موسیقی کا ملاپ کرکے دم مست قلندر جیسی شہرہ آفاق قوالی تخلیق کی،جس نے نصرت کی شہرت کو چہار دانگ عالم میں پھیلا دیا۔نصرت فتح علی خان نے بحیثیت قوال 125آڈیو البم ریلیز کئے جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔پاکستان کیساتھ ساتھ کئی حکومتوں اور اقوام متحدہ نے انکی شاندار فنی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں متعدد سرکاری اعزازات سے نوازا
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...