واشنگٹن (این این آئی)امریکی ری پبلکن پارٹی نے افغانستان کے دوبارہ طالبان کے قبضے میں جانے اور امریکی انخلا کو ایک سال مکمل ہونے پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کے تربیت کردہ افغان کمانڈوز اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کے افغناستان میں رہ جانے سے امریک کے لیے کافی سنگینی پیدا ہو سکتی ہے۔ امریکی افواج سے تربیت پانے والے کمانڈوز و دیگر سکیورٹی اہلکاروں کو امریکہ کے دشمن ملک اپنے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ری پبلکن پارٹی نے اس معاملے میں کافی حساسیت ظاہر کی ہے کہ امریکہ سے تربیت یافتہ افغانی اب امریکہ کی ہی کمزوری کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ خصوصا ایسی صورت میں کہ روس ، چین اور ایران ان تربیت یافتہ افغانوں کو اپنے فائدے کے لیے بھرتی کر سکتے ہیں یا انہیں دباو میں لا کر ان سے امریکہ کے خلاف کام لینے لگیں۔ریپبلکن کی رپورٹ میں ‘ جوبائیڈن انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ ‘ انتظامیہ افغانستان سے امریکی انخلا کے حوالے سے اپنی ترجیحات اور اہداف کو سمجھنے یا طے کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ‘ رپورٹ کے مطابق ‘ان امریکی تربیت یافتہ کمانڈوز اور دوسری سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے سے شک اس لیے بھی سچائی پر مبنی ہے کہ بہت سے سابق افغان فوجی اہلکاروں طالبان کی کابل آمد کے بعد ایران فرار ہو کروہاں پنا ہ لے لی تھی۔ ‘ذرائع کے مطابق ری پبلکن پارٹی کافی حساس ہے کہ امریکہ کے سپاہیوں سے تربیت ، مہارت اور تجربہ حاصل کرنے والے کسی دشمن کے ہتھے چڑھ گئے تو امریکی تربیت کے معیار ، طریق کار ، ترجیحات اور اہداف کے بارے میں امریکہ کے دشمن ملک چین وغیرہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔واضح رہے امریکی انتظامیہ نے افغانستان سے اپنے لوگوں کو پندرہ اگست سے 30 اگست تک محفوظ انداز میں نکالا تھا۔ مجموعی طور پر انخلا کے اس آپریشن میں تقریبا 124000 لوگو ں کو افغانستان سے نکالا جا سکا ۔ لیکن افرتفری کی اسی اچانک اور افراتفری کے انداز کی وجہ سے 13 امریکی فوج ہلاک ہوئے ۔امریکی انتظامیہ اس انخلا کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیتی ہے کہ اس 124000 افراد کو افغانستان سے نکالا اور ایک ایسی جنگ کو ختم کیا جو ختم نہ ہوسکنے والی بن جنگ چکی تھی، جس میں 3500 امریکی و اتحادی مارے گئے اور لاکھوں افغانی جاں بحق ہوئے۔لیکن ہزاروں امریکی تربیت یافتہ کمانڈوز اور افغانستان کے دیگر سکیورٹی اہلکار اور ان کی خاندانوں کو نکلا جا سکا نہ ان کے لیے امریکی انتظامیہ کوئی منصوبہ دے سکی ، نتیجتہ وہ افغانستان میں ہی رہ گئے ۔ ری پبلکن پارٹی کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق افغان طالبان سابق افغان اہلکاروں کو ہلاک کر رہے ہیں اور تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں