اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے اسٹیبلشمنٹ کے گلے پڑتا رہا اب پائوں پڑ رہا ہے، اگر عمران خان کا دامن صاف ہے تو وہ وہ عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کرنے کیلئے کیوں بھاگتے پھر رہے ہیں،اپنے کیسیز ختم کرانے کیلئے اب وہ منتوں اور ترلوں پر آ گئے ہیں،عمران خان 14 اگست کو بڑے اعلان کے بجائے اپنی صفائی کی ویڈیوز دکھاتا رہا،عمران خان ساری زندگی دوسروں کو استعمال کرتے آئے ہیں، پرویز الہی عمران خان کیساتھ وہی کچھ کرے گا جو اس نے پرویز مشرف کیساتھ کیا ہے،تنقید اور غداری میں بہت فرق ہے، شہباز گل کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی راہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ملک کو آزادی دلوانے والی جماعت نے یوم آزادی کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی عمران خان کوپرویز الٰہی وہاں پہنچائے گا جہاں اس نے پرویز مشرف کو پہنچایا،عمران خان کی جدوجہد یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا کردارملکی سیاست میں ہونا چاہیئے،عمران خان پہلے اسٹیبلشمنٹ کے گلے پڑتا رہا اب پائوں پڑ رہا ہے،عمران خان 14 اگست کو بڑے اعلان کے بجائے اپنی صفائی کی ویڈیوز دکھاتا رہا،عمران خان صاحب آپ کہتے تھے جس کا دامن صاف ہو وہ فورا جواب دیتا ہے ،ایف آئی اے نے جو نوٹس دیئے ان پر سٹے کیوں لے رہے ہیں،شہداء کیخلاف ٹرینڈز چلائے گئے،عمران خان شہباز گل کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنی جان چھڑانا چاہتا ہے،مسلم لیگ کے رہنماوں کی بغیر نوٹس گرفتاریاں ہوئی ریمانڈز دیئے گئے،شہباز گل اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے جو پنجاب حکومت کے ماتحت ہے اگر اس پر تشدد ہوا ہے تو اب تک اسکا میڈیکل کیوں نہیں کروایا،شہبازگل کو جیل میں اے کلاس دی گئی ہے، مکمل سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ شہباز گل سے تفتیش کے دوران جو باتیں سامنے آئی ہیں ان کے منظر عام پر آنے سے لوگوں کی آنکھیں کھل جائینگی۔
مقبول خبریں
محصولات کی امریکی جنگ میں چین کا نیا وار، امریکی مصنوعات پر 84 فیصد...
بیجنگ(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ، چین اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر جو اضافی محصولات عائد کرنے کا...
سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت
ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ ان دریافتوں کا اعلان سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن...
ایٹمی مذاکرات سے دو روز قبل امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر اس وقت نئی پابندیوں کا اعلان کردیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے...
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...